Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکار دنیا کے پُرکشش ترین مرد قرار

Now Reading:

معروف اداکار دنیا کے پُرکشش ترین مرد قرار

ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار پیٹرک ڈیمپسی کو لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’پیپل‘ نے سال 2023 کا دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دے دیا۔

پیٹرک ڈیمپسی نے خود کو سال 2023 کا سب سے زیادہ پرکشش ترین مرد قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلآخر ان کی خواہش پوری ہوئی۔

اداکار پیٹرک ڈیمپسی دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار

ان سے قبل سال 2022 میں کرس ایوان کو 41 سال کی عمر میں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا جب کہ ان سے قبل 2021 میں امریکی اداکار 52 سالہ پال رڈ کو پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا، لیکن اس بار میگزین نے گزشتہ ایک دہائی میں سب سے طویل العمر شخص کو پرکشش مرد کا خطاب دیا ہے جس پر کئی لوگ حیرانگی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پیپلز میگزین ہر سال اختتام پر دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کرتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ 38 برس سے جاری ہے۔’دنیا کے پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے زیادہ تر مرد حضرات میں ایسے افراد شامل ہیں،جنہیں عام طور پر ادھیڑ عمری کے بعد یہ اعزاز حاصل رہا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پیٹرک ڈیمپسی نے 1987 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہیں سب سے زیادہ شہرت ان کے میڈیکل ٹی وی سیریل میں نیوروسرجن کا کردار ادا کرنے سے ملی، انہوں نے ڈرامے کی 250 اقساط میں 2005 سے 2015 تک نیوروسرجن کا کردار ادا کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر