
نسیم شاہ کو متاثر کرنے کیلئے اروشی روٹیلا کرکٹر بن گئیں؟
آئی سی سی ورلڈ کپ کے جوش و خروش کے درمیان بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اروشی روٹیلا نے غیر متوقع طور پر کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ، ماڈل اور ماہر رقاصہ اروشی روٹیلا کی ایک ویڈیو نے ہلچل مچا دی ہے ، جس میں انہیں اپنی حیرت انگیز کرکٹ کی صلا حیت کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر یہ کلپ شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’نئی شروعات، نئی فلم‘۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے جا رہے ہیں، لوگوں نے یہ قیاس آرائیاں بھی کیں کہ اداکارہ پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دوبارہ متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
واضح رہےکہ ماضی میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی انسٹااسٹوریز شیئر کی تھیں، جن پر دونوں ممالک ( پاکستان اور بھارت) میں لاتعداد میمز وائرل ہوئیں۔
رواں سال ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل بھی اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی تصویر شیئر کی تھی ، جوکہ سوشل میڈیا پر نا صرف وائرل ہوئی بلکہ لوگوں نے ان کا نام ایک بار پھر کرکٹر کے ساتھ جوڑ دیا تھا ۔
اس تصویر میں ٹی وی اسکرین پر نسیم شاہ پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ نظر آرہے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News