
قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت مشکوک نظر آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ورلڈ کپ سے قبل کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، طبی ماہرین نے انہیں مزید 6 ہفتوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ کافی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، لیکن طبی ماہرین نے انہیں اب بھی بولنگ سے منع کیا گیا ہے۔ اور 6 ہفتوں تک وہ صرف ہلکی پھلکی ورزش پر گزارہ کریں گے۔
ورلڈ کپ میں پاکستان پیس بیٹری کے اہم ہتھیار کی عدم دستیابی کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا تھا، اور ٹیم کی پیس بیٹری میگا ایونٹ میں بنا دانت کے شیر دکھائی دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ دورہ آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔
دورہ آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا امتحان 14 دسمبر کو ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نسیم شاہ کی جگہ خرم شہزاد کو آسٹریلوی پچوں پر آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News