
وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کے لیے کلیئرنس مل گئی
لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بننے کے لیے اجازت دے دی ہے۔
سابق کرکٹر وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے ساتھ پنجاب کابینہ میں بھی شامل رہیں گے جب کہ وہاب ریاض نے وزیراعلیٰ کی اجازت ملنے کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ کو قومی ٹیم کا نیا مینجر مقرر کیے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا کنٹریکٹ بجھوائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اگلا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ بڑے نام سامنے آگئے
وہاب ریاض انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں جب کہ اس وقت پنجاب کی نگران کابینہ میں مشیر کھیل کا قلمدان ان کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق تھے، جنہوں نے ورلڈکپ کے دوران ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News