Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریدعباس قتل کیس،عدالت کاملزم عاطف زمان کی صحت کاجائزہ لینےکاحکم

Now Reading:

مریدعباس قتل کیس،عدالت کاملزم عاطف زمان کی صحت کاجائزہ لینےکاحکم

کراچی کےسٹی کورٹ میں مریدعباس سمیت دوہرے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت  نے نجی اسپتال کے ایم ایل او کو ملزم عاطف زمان کی صحت سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دوہرے قتل کیس کی سماعت کےدوران تفتیشی افسر انسپیکٹرعتیق الرحمان، ملزم کے وکیل اورماموں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج رہے ہیں۔جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالت پیر تک جسمانی ریمانڈ دے تاکہ ملزم کی صحت سے متعلق بھی آگاہ کردوں گا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نجی اسپتال نے بتایا کہ ملزم کی صحت ٹھیک ہے،ملزم کو کیوں ناجیل بھیج دیاجائے۔

ملزم کےوکیل وقار عباسی نےکہاکہ ایم ایل او کی رپورٹ دیکھیں،خدانخواستہ ملزم کو کچھ نہ ہوجائے۔

Advertisement

عدالت نے وقارعباسی کو ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی زندگی کا مسئلہ ہےتوسرٹیفکیٹ پیش کریں۔

عدالت نے ملزم کے ماموں سے استفسارکیا کہ نجی اسپتال کا بل آپ ادا کریں گے؟جس پرعاطف کے ماموں نے جواب دیاکہ آپ اُس کو جناح اسپتال منتقل کروادیں اور ڈاکٹرز کو ہدایات دیدیں کہ وہ ملزم کا خیال رکھیں۔

عدالت نےملزم کے ماموں کو ریمارکس دیے کہ  اگر آپ بل نہیں دے رہے توملزم کوجیل بھیجنے کا حکم دےدیتے ہیں ۔

بعد ازاں عدالت نے ایم ایل او کو ملزم کی صحت سے متعلق جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر