Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک عدم اعتمادکی قراردادکامقابلہ کرنےکیلئےتیارہوں،چئیرمین سینیٹ

Now Reading:

تحریک عدم اعتمادکی قراردادکامقابلہ کرنےکیلئےتیارہوں،چئیرمین سینیٹ

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےکہاہےکہ تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا مقابلہ کرنےکےلیےتیارہوں،آئین میں چیئرمین یاڈپٹی چیئرمین سینیٹ کوہٹانےکےلیےتحریک عدم اعتماد پیش کرنےکاکوئی طریقہ موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نےاپوزیشن کےسات پارلیمانی رہنماؤں کوخط کے ذریعے جواب دے دیا اوراپوزیشن کے تحفظات مسترد کردیے۔

صادق سنجرانی نےاپوزیشن کے خط کاجواب  دیتے ہوئےکہاہےکہ وہ اپنی ذات کی جنگ نہیں،ایوان کے تقدس کے لیے  لڑ رہے ہیں۔ افراد آتے جاتےرہتے ہیں مگرادارے اورپارلیمانی روایات برقراررہتی ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کوجواب دیتے ہوئےکہا کہ نتائج سے بے پرواہ ہوکرپارلیمنٹ کےتقدس اورچیئرکی رولنگ کاتحفظ کروں گا،میں اپنے کسی مقصد کےلیےنہیں بلکہ سینیٹ آف پاکستان کےتقدس کےلیےکھڑاہوں۔

تین صفحات پرمشتمل خط میں صادق سنجرانی نےمزیدکہاکہ اپوزیشن کےجواب پروزارت پارلیمانی امورکوسینیٹ اجلاس بلانےکایادہانی نوٹس بھیج چکا ہوں۔ اجلاس بلائے جانے کی صورت میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کوہٹانےکی تحاریک پیش ہوں گی۔

Advertisement

چئیرمین سینیٹ نےکہاکہ یہ یقینی بناناچاہیےکہ  اس سارےعمل میں چیئرکی رولنگ اورسینیٹ کا تقدس متاثرنہ ہو۔

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو جوابی خط میں یہ بھی کہا کہ وہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پراجلاس بلانے کےلیے وزارتِ پارلیمانی امورکوخط  لکھ چکے ہیں۔

صادق سنجرانی نےاپنے جواب میں رضا ربانی سمیت سابق چیئرمینزکی رولنگ کابھی حوالہ دیا۔

چیئرمین سینیٹ کے استعفے  کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل  چونسٹھ اورسینیٹ کے قاعدہ  اٹھارہ کی وضاحت بھی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر