
ایران میں کوروناوائرس کے بڑھتےہوئےکیس اوراموات میں اضافےکےپیش ِ نظرحفاظتی اقدامات شروع کردئیےگئےہیں۔
ایران میں حفاظتی اقدامات کےتحت مشہد میں امام رضاکامزاربند کردیاگیاہے۔
ایرانی حکام کاکہناہےکہ مشہدمیں موجود امام رضاکےمزارکوحفاظتی اقدامات کےتحت بندکیاگیاہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 113 افراد موت کےمنہ میں چلےگئے،ایران میں کوروناسےاموات کی تعداد 724 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارتِ صحت کےمطابق کوروناوائرس سے متاثرایک ہزاردوسونئےکیسزسامنےآنےپرایران میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 9 سو 38 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4 ہزار 5 سو 90 کورونا متاثرین صحت یاب ہوگئےہیں۔
ایرانی حکومت نےعوام سےگھروں میں رہنےاورغیرضروری سفرسےگریزکرنےکی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب لاس اینجلس میں بھی کوروناوائرس سےبچاو ٔکےاقدامات کےپیش ِنظرتفریحی مقامات پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔
میئرلاس اینجلس ایرک گارسیٹی کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات کرتےہوئےہدایت جاری کی گئی ہےکہ لاس اینجلس کےتمام بارز،ریسٹورانٹس، نائٹ کلب اورتفریحی مقامات 31 مارچ تک بندکیےجائیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دُنیا کے 152 ممالک میں اب تک 5835 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں اورکورونابیماری میں مبتلا ہوکرصحت یاب ہونےوالےافرادکی تعداد 76 ہزارہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News