حارث رؤف کے بارے میں وہاب ریاض کے ریمارکس پر عاقب جاوید پھٹ پڑے
حارث رؤف کے بارے میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ریمارکس پر سابق کرکٹر عاقب جاوید پھٹ پڑے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کو کس بنیاد پر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے منارہے ہیں، جب انہوں نے دو سال میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تو وہ کیسے اچانک کھیلنے پر رضامند ہوجائے۔
عاقب جاوید نے الزام عائد کیا کہ پی سی بی حارث رؤف پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پریشر ڈال رہا ہے جب کہ انہوں نے ٹیسٹ میچ کے لیے کوئی پریکٹس ہی نہیں کی ہے اور ان کا ٹیسٹ سیریز کھیلنا بنتا ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے وہاب ریاض کے دعوے کی تردید کردی
انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر بن تو جاتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ کھلاڑی نہیں ہے، جب کھلاڑی نہیں تو چیف سلیکٹر کیوں بن جاتے ہیں۔ جس نے خدمت کرنی ہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کیا خدمت ہو رہی ہے، خدمت کرنی ہے تو ڈومیسٹک لیول پر اپنے فرائض سرانجام دیں۔
سابق کرکٹر نے کپتان شان مسعود کے حوالے سے کہا کہ انہیں اپنی محنت سے منوانا ہوگا، شان مسعود کی کپتانی پر سوچنا پڑتا ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے کپتانی کے لیے بہت محنت کی ہے اور وہ کپتانی کا حق رکھتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
