Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان خواجہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط قرار دے دیا

Now Reading:

عثمان خواجہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط قرار دے دیا
عثمان خواجہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط قرار دے دیا

عثمان خواجہ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط قرار دے دیا

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے لیے بیٹنگ لائن کو مضبوط قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے پاکستانی بیٹر بابر اعظم، امام الحق اور عبداللہ شفیق جیسے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور اس کمبی نیشن کو بہترین قرار دیا۔

انہوں نے کہا ’’پاکستان دنیا کی بیترین ٹیموں میں سے ایک ہے، ان کے پاس اچھی بیٹنگ ہے اور ہمیشہ کی طرح بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں‘‘۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا ’’ماضی کی ٹیموں کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ پاکستان کی سب سے مضبوط بیٹنگ لائن اپ آرہی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز یا رضوان، دورہ آسٹریلیا پر وکٹ کیپر کون ہوگا؟ شان مسعود نے بتادیا

عثمان خواجہ کہتے ہیں ’’بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں جب کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق نے بھی بہت زیادہ رنز اسکور کیے ہیں‘‘۔

آسٹریلوی بلے باز نے کہا کہ میں اس چیلنج کر لے کر بہت پرجوش ہوں، اسٹیو اسمتھ ہمارے دور کے عظیم ترین بلے باز ہیں جب کہ بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کا یہاں ایک ساتھ سیریز میں مدمقابل کھیلنا دلچسپ ہوگا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم کے بارے میں ایک بڑی بات یہ ہے کہ وہ صرف پاکستان میں ہی رنز نہیں بناتے بلکہ وہ بیرون ملک بھی رنز بناتے ہیں اور ماضی میں انہوں نے یہاں سنچری بھی اسکور کی تھی۔

دونوں ٹیموں کی بولنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’’شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک دونوں فاسٹ بولر ہیں اور میرے خیال سے دونوں ہی 145 کی اسپیڈ سے بولنگ کرسکتے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا ’’مچل اسٹارک نئی گیند سے سوئنگ کرتے ہیں اور شاہین آفریدی کی بھی کلائی اچھی ہے اور وہ بھی سوئنگ کرتے ہیں، اگر کوئی فاسٹ بولر سوئنگ کررہا ہو تو بطور اوپنر وہ ہمارے لیے کام مشکل بنادیتا ہے‘‘۔

Advertisement

یاد رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے آج لاہور سے سڈنی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ پہلا میچ  14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ اور تیسرا و آخری ٹیسٹ 3 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر