Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس :وزیراعظم کی امیر ممالک سے قرضے معاف کرنے کی درخواست

Now Reading:

کورونا وائرس :وزیراعظم کی امیر ممالک سے قرضے معاف کرنے کی درخواست
ممالک

وزیراعظم عمران خان  نے  پاکستان سمیت غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے  بین الاقوامی نیوزایجنسی اے پی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امیر ممالک غریب ممالک کے قرض معاف کرنے کیلئے تیار رہیں ،قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے  کہا کہ پاکستان میں کورونا  وائرس زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں، عالمی برادری غریب ممالک کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے ۔

 عمران خان نے   ایران سےبھی  پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے

Advertisement

بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب سچ ثابت ہوگیا، ایک ارب سے زیادہ آبادی اور ایٹمی پاور کا حامل ملک ایک شدت پسند سوچ والی جماعت کے قبضےمیں آچکا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے ایک کارکن محمد حسن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حسن کے انتقال  کا پتہ چلنے پر افسردہ ہوگیا ہوں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عمران خان  نے کہا کہ میں پشاور کے علاقے مہمند میں اجتماع کے دوران بری طرح زخمی ہونے والے ہمارے کارکن محمد حسن کی رحلت پر افسردہ ہوں اور میری تمام دعائیں مرحوم پی ٹی آئی کارکن کے لیے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں محمد حسن کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں ۔ تحریکِ انصاف ان کی فلاح و بہبود کیلئے اہتمام یقینی بنائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر