Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کا امکان

Now Reading:

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کا امکان

واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کا امکان

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا اپنے صارفین کے لئے بہترین فیچر متعارف کروانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے مقبول فیچر چینلز پر دوسروں کی جانب سے ملنے والے پیغامات کو بھی چینلز میں شیئر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

جی ہاں، چینل فیچر فیس بک پیج کی طرح کا ایک اکاؤنٹ ہے، جہاں کوئی بھی شخصیت یا ادارہ اپنے مواد یا تشہیر کا مواد واٹس ایپ میسیج کرسکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ

مذکورہ فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ چینل کو صارفین کی جانب سے فالو بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم صارف کا فون نمبر یا نام چینل چیٹ میں ظاہر نہیں ہوتا۔

Advertisement

نہ ہی کوئی صارف چینل میں میسیج کا ریپلائی کر سکتا ہے، البتہ صارفین کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چینل کے میسیج کو فارورڈ کر سکے گا۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ کے ماہرین چینلز ایڈمن کی جانب سے اپنے چینل میں دوسروں کے فارورڈ میسیجز کو شیئر کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں۔

ماہرین فارورڈ میسیجز کو چینلز میں شیئر کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت صرف ایڈمن دوسرے چیٹس میں موصول ہونے والے میسیجز کو براہ راست چینلز میں شیئر کر سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کے تحت ایڈمن کو یہ اختیار بھی دیا جائے گا کہ وہ ابتدائی طور پر فارورڈ میسیج کو چینل میں ڈرافٹ کے طور پر محفوظ کرے اور پھر اس کا جائزہ لے کر اسے شیئر کرے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فارورڈ میسیجز کے فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے اگلے 6 ماہ میں پیش کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے آئی امراض قلب میں مبتلا ہزاروں افراد کے لیے مسیحا بن گئی
ایپل صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی
سائنسدان نے پہلی باربلیک ہول کے اندر کے مناظر پیش کر دیئے
آپ چوری شدہ موبائل فون تو نہیں خرید رہے؟ تصدیق کا آسان ترین طریقہ جانیں
یوٹیوب میں صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف
بچوں کو کس عمر میں موبائل فون دینا چاہیے؟ بل گیٹس کی رائے جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر