Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ’پی کے‘ میں عامر خان روزانہ کتنے ’پان‘ کھاتے تھے؟

Now Reading:

فلم ’پی کے‘ میں عامر خان روزانہ کتنے ’پان‘ کھاتے تھے؟
عامر

فلم ’پی کے‘ میں عامر خان روزانہ کتنے ’پان‘ کھاتے تھے؟ فینز حیران رہ گئے

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور انوشکا شرما کی کامیڈی ڈرامہ سپر ہٹ فلم ’ پی کے‘ کو ریلیز ہوئے آج نو سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اگر یہ کہا جائے تو بالکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ عامر خان اور انوشکا شرما کی فلم پی کے ان کے کیریئر کی سب سے کامیاب اور مشہور فلموں میں سے ایک ہے۔

 راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مختلف عقائد ، سیاست اور معاشرتی موضوعات پر کھل کر بات کی گئی۔

اس فلم میں عامر خان کا کردار ہر وقت پان کھاتے نظر آتا ہے، مسٹر پرفیکشنسٹ نے اسےحقیقت کا رنگ دینے کےلئے ہر سین میں اصلی پان کھایا۔

بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے کچھ دنوں میں، انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ہونٹوں پر سرخ رنگ برقرار رکھنے کے لیے ہر روز  تقریباً 100 پان کھائے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق فلم میں اس کردار کی مناسبت سے عامر خان کے لئے فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ایک پان بنانے والا ہر وقت موجود رہتا تھا۔

عامر  خان نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ حقیقی زندگی میں وہ پان کھانے کے عادی نہیں ، لیکن اس فلم کے لیے انہوں نے ہر سین کے لیے پان کھایا، ہونٹوں پر ایک خاص رنگ برقرار رکھنے کے لیے شوٹنگ سے پہلے بھی 10-15 پان کھائے جبکہ شوٹنگ کے دوران 100 تک پان کھائے۔

19دسمبر 2014 کو ریلیز ہونے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کاسٹ میں عامر خان کے  ساتھ اداکارہ انوشکا شرما، آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت، سنجے دت، سوراب شکلا اور بومن ایرانی بھی شامل تھے۔

فلم میں عامر خان نے باکمال طریقے سے ایک ایلین (کسی اور سیارے کی مخلوق) کا کردار نبھایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر