واکا واکا گرل شکیرا کا بیلی ڈانسنگ پوز میں مجسمہ تیار
عالمی شہرت کی حامل گلوکارہ شکیرا کا بیلی ڈانسنگ پوز میں 21 فٹ اونچا مجسمہ تیار کرلیا گیا ہے۔
متعدد گریمی ایوارڈز یافتہ اور 2010 کے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنے ٹائٹل سانگ واکا واکا سے مشہور ہونے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا کا یہ مجسمہ ان کے آبائی شہر بیرنکویلا میں ایک پارک میں نصب کیا گیا ہے ۔
اس 21 فٹ اونچے مجسمے میں گلوکارہ کے مشہور بیلی ڈانسنگ پوز کو ہی اہمیت دی گئی ہے۔
شکیرا کے والدین اس مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر موجود تھے تاہم گلوکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ انہیں اس مجسمے کی وجہ سے بے حد عزت ملی ہے اور بیرنکویلا ہمیشہ ان کا گھر رہے گا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس موقع پر میئر کا کہنا تھا کہ وہ شکیرا کو مقامی بچوں کے کنسرٹس میں گاتے ہوئے دیکھا کرتے تھے، یہ مجسہ نا صرف شکیرا کی نمائندگی کررہا ہے بلکہ یہ لاکھوں لڑکیوں کے خوابوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران بن بلائے چوہے نے شکیرا کو خوفزدہ کردیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
