
بھارت میں ہندوتوا ہجوم کا مسیحی اسکول پر حملہ
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوتوا ہجوم نے مسیحی اسکول پر حملہ کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے ارکان کی قیادت میں ایک ہندوتوا ہجوم نے مسیحی مشنری اسکول پر حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع بیتول میں ہندوتوا کے ارکان اسکول میں جاری دعائیہ تقریب کے دوران زبردستی اسکول میں گھسے۔
حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ ہندوتوا کے ہجوم نے دعویٰ کیا ہے کہ مسیحی برادری کے لوگ زبردستی تبدیلی مذہب میں ملوث ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہندوتوا کے غنڈوں کی جانب سے عیسائی اسکولوں اور گرجا گھروں پر حملے ایک معمول بن چکے ہیں۔
ستمبر 2023 میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ ریاست کے ضلع ساگر میں پیش آیا تھا، جہاں ہندوتوا کے غنڈوں نے ہندو دیوتا کی توہین کا الزام لگا کر سینٹ میریز کانوینٹ اسکول پر حملہ کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News