Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان طالبان کاکوروناوائرس سےلڑنےمیں تعاون کرنےکااعلان

Now Reading:

افغان طالبان کاکوروناوائرس سےلڑنےمیں تعاون کرنےکااعلان
طالبان

افغان طالبان نے کوروناوائرس کےحوالےسےکام کرنےوالےعالمی اداروں اوران کےکارکنوں کےتحفظ کاوعدہ کرتےہوئےانہیں عالمی وبا سے لڑنے میں تعاون کا اعلان کردیاہے ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نےایک بیان میں صحت کےشعبےمیں کام کرنےوالے اداروں پرزور دیا ہے کہ وہ ان کےزیرکنٹرول علاقوں میں ادویات، طبی امداد اور ضروری مشینری بھیج دیں۔

 طالبان کی جانب سےبیان میں کہاگیاہےکہ ہمارےبرادرکاروباری حضرات اپنی اسلامی اورانسانی ذمہ داری کی روشنی میں بحران کے وقت میں اپنےساتھ والےلوگوں سےتعاون کریں۔

رپورٹ کےمطابق طالبان نےبیان میں کہاکہ وائرس خدا کی نافرمانی اورگناہوں کی سزاہے۔

طالبان کی جانب سےعالمی اداروں کوملک میں کورونا وائرس کےخلاف طبی امدادجاری رکھنےکی اجازت کو مثبت خیال کیاجارہاہے کیونکہ ماضی میں اس طرح کی پالیسی نہیں اپنائی گئی۔

Advertisement

دوسری جانب افغانستان میں یورپی یونین کےخصوصی نمائندے رولینڈ کوبیا نے مطالبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مکمل جنگ بندی کی جائے۔

رولینڈ کوبیان نے طالبان کومخاطب کرتےہوئےاپنے بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کےخلاف ہر کسی کی مدد کرنی چاہیے جو ان کا حق ہے اور بہتر مدد کا پہلا قدم مکمل جنگ بندی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ہمدردی کے کاموں میں رکاوٹیں نہ ڈالیں، مکمل تحفظ کو یقینی بنائیں، حکومت کے ساتھ رابطہ اور تعاون کریں ۔

افغانستان کےصدراشرف غنی کےقریبی ساتھی وحیدعمرنےیورپی یونین کےنمائندہ خصوصی کے بیان کاخیرمقدم کرتےہوئے طالبان سے مطالبہ کیاتھاکہ وہ حملےروکیں اورطبی عملےکومخدوش علاقوں میں جانےکی اجازت دیں۔

 طالبان نے 2019میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اورعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)پرمشتبہ سرگرمیوں کا الزام عائدکرتےہوئے پابندی عائد کردی تھی تاہم بعدمیں پابندی کوختم کردیاتھا۔

 واضح رہےکہ افغانستان میں اب تک کورونا وائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد  22 ہیں جن میں سے 1مریض صحت یاب ہوچکاہے   جبکہ باقی تمام مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر ِعلاج ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر