Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرینہ کپور کے اگلے پراجیکٹ سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

Now Reading:

کرینہ کپور کے اگلے پراجیکٹ سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا
کرینہ کپور

فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، کرینہ کپور

کرینہ کپور خان بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ شائقین انہیں اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ان کے اگلے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار بھی کرتے ہیں۔

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر چل رہی ہے کہ وہ گیتو موہن داس کی ‘ٹاکسک’ میں نظر آئیں گی، جس میں ‘KGF’ اسٹار یش ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ کی لیگل ٹیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کرینہ کپور کے اگلے پروجیکٹ کے بارے میں “قبل از وقت قیاس آرائیوں سے گریز کریں”۔

خیال رہے کہ ‘KGF: چیپٹر 2’ کی زبردست کامیابی کے بعد اداکار یش بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

یش نے ایک خصوصی ٹیزر ویڈیو کے ساتھ اپنی اگلی فلم کے ٹائٹل کا اعلان کیا ہے جو کہ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی ‘ٹاکسک’ 10 اپریل 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

Advertisement

کرینہ کپور، ‘دی کریو’ میں کریتی سینن، تبو اور دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ روہت شیٹی کی ‘سنگھم اگین’ کا بھی حصہ ہیں جس میں اجے دیوگن، دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شراف بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر