
ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹ کا ناقابل یقین جدید ترین ماڈل متعارف
ایلون مسک نے ٹیسلا کے ہیومنائیڈ روبوٹ آپٹیمس کے جدید ترین ماڈل کا انکشاف کیا ہے جس میں شرٹس کو آزادانہ طور پر فولڈ کرنے کی صلاحیت کی نمائش کی گئی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر شیئر کی گئی ایک حالیہ ویڈیو میں ٹیسلا ہیومنائیڈ روبوٹ کو ایک باسکٹ سے ٹی شرٹ نکال کر اسے آسانی سے تہہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ آپٹیمس روبوٹ اس کام کو خود مختاری سے انجام نہیں دے سکتا لیکن مستقبل قریب میں کسی بھی ماحول میں مکمل خودمختاری حاصل کرنے کی توقع ہے۔
Important note: Optimus cannot yet do this autonomously, but certainly will be able to do this fully autonomously and in an arbitrary environment (won’t require a fixed table with box that has only one shirt)
Advertisement— Elon Musk (@elonmusk) January 15, 2024
اس ویڈیو نے بہت سے صارفین کو ٹیسلا کے جدید انسان نما روبوٹ سے متاثر اور مسحور کیا ۔کچھ لوگوں نے اسے ایک اسٹریٹجک اقدام کے طور پر بھی خوب سراہا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’واہ! یہ انتہائی متاثر کن ہے! بازو اور ہاتھ کی حرکات انسانوں سے بلکل بھی الگ نہیں ہیں ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News