Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس: آرمی چیف کی قوم سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست

Now Reading:

کورونا وائرس: آرمی چیف کی قوم سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست

Synopsis

ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے، آرمی چیف

آرمی  چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانی قوم سے درخواست کی ہے کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئیں ہدایات پر عمل کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری  کردہ بیان کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات  دیے ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے۔

ہم ملک میں لاک ڈاوَن کے متحمل نہیں ہوسکتے، وزیر اعظم

جنرل  قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں انفرادی طور پر ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ اجتماعی سطح پر حکومتی اور اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی کورونا وائرس کے حوالے سے  جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے۔ ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہو گی۔

کورونا وائرس سے مرنے والا شہید ہوگا، علمائے کرام

آرمی چیف نے کہا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کر دکھایا ہے۔پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوے اس ذمہ داری کو ادا کرے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس  سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے۔ انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا،اس میں ہی قومی کامیابی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کا منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق
فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
لاہور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق
شیر افضل مروت ہی چیئرمین پی اے سی ہوں گے، عمر ایوب
اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات، تضاد بیانات نے نئی بحث چھیڑ دی
محسن نقوی کا لاہور میں نادرا سینٹر کا دورہ، شہریوں کی وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر