Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پورے پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کام کرتی دکھائی دیگی، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں صرف پنجاب کی حکومت آپکو کام کرتی نظر آئے گی۔ 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میری قیادت کا اعتماد ہے کہ اتنی بڑی ذمہ داری مجھے دی ہے، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میری جماعت کے علاوہ ہر حکومت نے میڈیا پراجیکٹس کے فنڈز بند کیے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کو جتنی سہولیات دے سکیں، جرنلسٹ سپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی کے فنڈز نہیں دئیے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب میں میڈیا کے لیے ایک نیا فیز لا رہے ہیں، میڈیا ٹاؤن فیز ٹو اسلام آباد میں ہونی چاہیے، میڈیا سے کبھی کوئی خبر روکنے کے لیے نہیں کہوں گی، وزیراعلی پنجاب کی ایک اہک دن میں چھ آٹھ میٹنگز ہوتی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مختلف گورنمنٹس ہیں جس سے ایک کمپیٹیشن ڈیولپ ہوتا ہے، پورے پاکستان میں صرف پنجاب کی حکومت آپکو کام کرتی نظر آئے گی، مریم نواز کی حکومت کا کوئی بھی پراجیکٹ فائل میں نہیں ہے، رمضان نگہبان پیکج ایک بہت بہترین پیکج گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر کے محمد زکریا سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کے فاتح قرار
آزاد کشمیر سے رینجرز واپس طلب
آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا
شادی سے انکار پر والدین نے 17 سالہ بیٹی کو زندہ جلادیا
عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کو برانڈ قرار دے دیا
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر