Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان؛ تھانہ چودھوان پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

Now Reading:

ڈیرہ اسماعیل خان؛ تھانہ چودھوان پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید
دہشتگردوں

ڈیرہ اسماعیل خان؛ تھانہ چودھوان پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چودھوان پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

نامعلوم ملزمان نے رات گئے بھاری ہتھیاروں سے تھانہ چودھوان پر حملہ کیا، تاہم پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔

حملے میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس لائن کی بھاری نفری متاثرہ تھانے میں موجود ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل میں درابن تھانا پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشت گرد حملے میں پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا، افسوس ناک سانحے سے پولیس سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

اختر حیات خان نے مزید کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہے، دہشت گرد حملے میں زخمی 6 اہلکاروں کا بہترین اسپتالوں میں علاج ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر