Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

Now Reading:

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید
دہشتگردوں

ڈی آئی خان حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 جوانوں شہید اور 16 کے قریب  زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں حوالدار ریاست اور سپاہی ذوالفقار شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں، دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Advertisement

بعدازاں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت، پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحالی امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر