Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں پی ٹی آئی کا ن لیگ پر بندے توڑنے کا الزام

Now Reading:

پنجاب میں پی ٹی آئی کا ن لیگ پر بندے توڑنے کا الزام

پنجاب میں پی ٹی آئی کا ن لیگ پر بندے توڑنے کا الزام

پشاور: پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ن لیگ پر بندے توڑنے کا الزام لگا دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل نہ کرنے والوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جارہا ہے، ن لیگ کہہ رہی ہے کہ ار آو کے ذریعے ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ ورنہ نوٹیفکیشن کینسل کر دیا جائے گا، ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی کرپشن کی باتیں کرنے والے الیکشن کے بعد ایک ہوگئے ہیں، یہ پی ڈی ایم ٹو آ رہا ہے، ان سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ہے، سولہ ماہ میں انہوں نے کیا کچھ نہیں کیا جو اب کرنا ہے، انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کیا ہے، ریاستی اور پبلک ادارے سمیت سب کو تباہ کیا، پی آئی اے اور ریلوے خسارے میں چلا گیا، اسمبلی میں یہ ساری چیزیں بیان کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چور اگر بیٹھا دیا جائے گا تو ملک کیسے چلے گا، ن لیگ، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اب حکومت کرنے دیا جائے، صوبوں میں ہماری سیٹیں واپس کی جائیں، ہم پرفارمینس دیں گے تو عوام ووٹ دے گی نہیں کریں گے تو نہیں دیں گے۔

اسلم اقبال نے مزید کہا کہ خان صاحب نے جو بیان دیا کہ ہم اب آگے کی طرف جائیں گے، جو زیادتی کی گئی ہے اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، ہمارا کسی سے ذاتی کچھ نہیں، ہمیں اپنی عدالتوں پر اعتبار ہے، ہم سب اکٹھے ہو کر اپنے ممبرز کے نمبرز بھی دیں گے، آج کی تاریخ تک بیلٹ پیپرز چھپ رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور گورنر والے معاملے میں حق پر ہیں، عمر ایوب
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
ملتان این اے 148 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم نے میدان مار لیا
بلوچستان نے کرغستان میں طلبہ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کر دیا
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر