Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا رمضان المبارک کے حوالے سے بڑا اعلان

Now Reading:

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا رمضان المبارک کے حوالے سے بڑا اعلان
وزیراعلٰی پنجاب

کھیلتے رہیں، جیتے رہیں، مریم نوازکا کھیلوں کے عالمی دن پر پیغام

پنجاب کی نو منتخب وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے صوبے میں خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سول سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج میں 65 لاکھ گھروں میں راشن پیکٹ دہلیز پر پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری نے کہا کہ لاکھوں گھروں تک رمضان پیکج کے پیکٹ پہنچایا ایک مشکل کام ہے، جس پر مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا آپ کے لیے 65 لاکھ گھروں میں راشن پہنچانا ممکن ہے؟

چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیکیج عوام تک پہنچانے کے احکامات دیئے ہیں۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو بیوروکریسی نے خصوصی پیکیج پرعملدرآمد کی مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو آئندہ مالی سال بجٹ کی تیاری کی بریفنگ دی گئی، اور سول سیکریٹریٹ افسران اورملازمین سے تفصیلی تعارف کروایا گیا، اور انہیں سول سیکریٹریٹ کے عہدوں کے اسٹرکچر پربریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسپتالوں کی ری ویمپنگ کو جلد مکمل کرنے کے خصوصی احکامات دیئے۔

چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اداروں کے سسٹم کو جاننا چاہتی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 15 کال سینٹر کا بھی دورہ کیا اور لیڈی پولیس کمیونی کیشن آفیسرز سے ڈیسک پرجا کر بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیف سٹی مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا، انہوں نے تونسہ کی فیکٹری میں چوری کی کال پر رسپانس کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 15 پر کال کر کے پولیس رسپانس اور ٹائم چیک کیا، انہوں نے لیڈی پولیس کمیونی کیشن آفیسرکو دیکھ کر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر