
آزاد کشمیر میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن؛ 25 افراد کو بچالیا گیا
اسلام آباد: پاک فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع کہوٹا میں ریسکیو آپریشن کے دوران 25 افراد کو بحفاظت بچا لیا۔
آزاد کشمیر ضلع فارورڈ کہوٹا میں شدید بارشوں اور طغیانی کی وجہ سے بیتار نلے میں پھنسے ہوئے 25 افراد بشمول 8 بچوں اور 8 خواتین کو رات کے اندھیرے اور سخت موسمی حالات میں نکالنے کے لیے پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران تمام متاثرین کو بحفاظت ریسکیو کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے متاثرین میں راشن اور کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت بھی کی گئی۔
مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج کے کامیاب ریسکیو آپریشن کو بھرپور سراہا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News