
حسن نواز اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ایون فیلڈ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح، پلیڈر راناعرفان، نیب پراسیکیوٹرز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنسز میں جواب جمع کروانے پر احتساب عدالت سے وقت مانگ لیا۔
حسن نواز اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح نے استدعا کی کہ رپورٹ جمع کروانے پر قریب کی تاریخ دیے گا جبکہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ رپورٹ جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیں۔
احتساب عدالت جج کے ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ میرے پاس احتساب عدالت نمبر ایک اور تین کا چارج ہے، احتساب عدالت نمبر دو کا ڈیوٹی جج ہوں، آج چارج مل جائے گا۔
عدالت نے نیب کی ریکارڈ جمع کروانے کیلئے وقت دینے کی استدعا پر 19 مارچ تک کا وقت دے دیا۔
عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس بریت کی درخواست پر سماعت 19 مارچ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News