Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند کی کمی مائیگرین کے دوروں کی وجہ بن سکتی ہے

Now Reading:

نیند کی کمی مائیگرین کے دوروں کی وجہ بن سکتی ہے

دل کی اچھی صحت کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ خراب نیند یا بے خوابی سر سے پیر تک تباہ کن کیفیت ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مسلسل نیند کے متاثر ہونے سے مائیگرین کے حملے بڑھ سکتے ہیں۔

جامعہ ایریزونا میں واقع کومپرہیینسو سینٹر فار پین ایک ایڈکشن سے وابستہ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ انسومنیا یا بے خوابی، متاثرہ نیند یا 8 گھنٹے سے کم کی نیند سے مائیگرین لاحق ہوسکتا ہے اور اس کا الٹ بھی درست ہے یعنی مائیگرین کے مریضوں میں نیند کی کمی یا خرابی بھی پائی جاتی ہے۔

ڈاکٹر فرینک پوریشا نے کہا ہے کہ نیند اورمائیگرین کے درمیان ایک عرصے سے تعلق دریاف ہوا ہے۔ اگر آپ مائیگرین کے مریض نہ ہوں تو خراب نیند سے یہ مرض آپ کو لاحق ہوسکتا ہے اور اس سے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ تحقیق چوہوں پر کی گئی ہے لیکن اس کے انسانی اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

معلوم ہوا کہ جن چوہوں کی نیند مسلسل خراب کی گئی ان کے دماغ میں مائیگرین جیسے درد کی علامات دیکھی گئیں جنہیں ای ای جی اور دیگر اسکین سے نوٹ کیا گیا ہے۔

اسی بنا پر ماہرین نے زور دیا ہے کہ عمر کے کسی بھی حصے میں رہنے والے افراد اپنی نیند کا بطور خاص خیال رکھیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر