Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرِ ستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

Now Reading:

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرِ ستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرِ ستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی شمالی وزیرِ ستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرِ ستان میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے شہداء کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جب کہ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔

Advertisement

وزیراعلی مریم نواز شریف نے 6 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی بہادری اور جرات پر انہیں سلام پیش کیا۔

مریم نواز کہتی ہیں کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف نے 6 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور امر ہوگئے، پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دھرتی کی خاطر جان دے کر تاریخ رقم کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ پاک فوج کے افسر اور جوان پوری قوم کا فخر ہیں، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بناکر پاک سرزمین کی حفاظت کی۔ افسروں اور جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر