
ملک میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد 1000 ہوگئی۔
سندھ 413، پنجاب 296، بلوچستان 115، خیبر پختونخوا 78، اسلام آباد 16، آزاد کشمیر 1، گلگت بلتستان میں متاثرین 81 ہوگئے۔
پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق، 19 افراد صحت یاب جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 413 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کی ترجمان میران یوسف نے بتایا کہ نئے آنے والے کیسز میں 11 کراچی سے ہیں جو مقامی سطح پر منتقل ہوئے جبکہ دیگر 5 کیسز ایران سے سکھر آنے والے زائرین کے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News