Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سب سے بڑا مینڈک معدومیت کے کنارے جاپہنچا

Now Reading:

دنیا کا سب سے بڑا مینڈک معدومیت کے کنارے جاپہنچا
دنیا کا سب سے بڑا مینڈک معدومیت کے کنارے جاپہنچا

دنیا کا سب سے بڑا مینڈک معدومیت کے کنارے جاپہنچا

گولائتھ فراگ، دنیا کا سب سے بڑا مینڈک ہے لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے گزشتہ تین عشروں میں اس کی آبادی نصف سے کم ہوچکی ہے اور اس کی سوفیصد ذمے داری انسانوں پر عائد ہوتی ہے۔

تھوتھنی سے لے کر دمچی تک اس مینڈک کی لمبائی 13 انچ ہوتی ہے اور وزن سوا تین کلوگرام تک نوٹ کیا گیا ہے۔ اس سب سے بڑے مینڈک کا قدرتی مسکن یا گھر بہت ہی مختصر ہے۔ یہ نایاب جانور، افریقی ملک کیمرون سے لے کر خط استوا گنی کے بعض مخصوص علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ انسانوں سے دور رہنا پسند کرتا ہے۔

لیکن اب انہیں پکڑنے کے نفیس جال اور انسانی ہاتھوں ان کے گھر تباہ ہونے سے گولائتھ مینڈک کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے۔ بعض ماہرین نے اسے معدومیت یا مکمل خاتمے کے دہانے پر قرار دیا ہے۔

گولائتھ مینڈک شکار کی وجہ سے تیزی سے ختم ہورہا ہے اور وائس آف نیچر نامی این جی او کے مطابق نسل خیزی کے موسم میں ہر سال کم سے کم بیس ہزار مینڈک شکار کئے جاتے ہیں جو ہر سال ماہِ نومبر میں آتا ہے۔ ایک مینڈک15 ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے کا سوپ تیار کیا جاتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے بھی یہ جانور تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر