
پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اسلام آباد: پنجاب کے ضلع قصور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں الہ آباد اور اس کے نواحی دیہات کے باسیوں کے لیے پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں گائنکالوجسٹ سمیت متعدد اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سینکڑوں افراد کا طبی معائنہ اور علاج کیا۔
میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات اور غذائی سپلیمنٹس کے ساتھ ساتھ ای سی جی اور الٹرا ساونڈ سمیت متعدد ٹیسٹس کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
علاوہ ازیں دن بھر مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی کیمپ میں مصروف عمل رہے، 1300 سے زائد مریض فری میڈیکل کیمپ سے مستفید ہوئے۔
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے حفظانِ صحت، متوازن غذا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے آگاہی لیکچرز بھی دیے۔
عوام نے پاک فوج کے عوامی بہبود کیلئے اقدامات کی تعریف کی اور سال بھر دیہی علاقوں میں تواتر سے لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپس پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ دور دراز کے علاقوں کے نادار لوگوں کو صحت عامہ کی جدید سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کی غرض سے پاک فوج کی طرف سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد معمول کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News