Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پتنگ بازی نہ روکنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Now Reading:

پتنگ بازی نہ روکنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پتنگ بازی پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

لاہور: پتنگ بازی نہ روکنے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

لاہور میں پتنگ بازی نہ روکنے پر درخواست گزار نے رانا محمد سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت سے رجوع کیا، تاہم درخواست میں پنجاب حکومت اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کی جارہی ہے اور پتنگ بازی روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پتنگ بازی پر حکومت نے پابندی عائد کر رکھی ہے، پتنگ بازی کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

درخواست میں مزید کہا گیا کہ موٹر وہیکل آرڈیننس آرٹیکل 96 ون اور ٹو کے تحت حکومت کارروائی کا اختیار رکھتی ہے، کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت موٹر سائیکل سواروں کو راڈ تار استعمال کرنے پر عملدرآمد کروائے اور لاہور شہر میں رات گئے پتنگ بازی کو روکنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
بدنیتی پر مبنی مہم؛ توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو ایک اور خط
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
سائفر کیس سے متعلق سماعت 8 مئی تک ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر