Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

Now Reading:

پنجاب پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

پنجاب پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت انسدادی کاروائیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں قانون شکنوں کے خلاف 128 مقدمات درج جبکہ 128 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزمان کے قبضے سے 14077 پتنگیں اور 10299 ڈوریں و چرخیاں برآمد ہوئیں

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 26 فروری سے شروع کریک ڈاؤن میں صوبہ بھر میں 3228 مقدمات درج کر کے 3361 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے177631 پتنگیں اور  13892 ڈوریں و چرخیاں برآمد ہوئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دھاتی ڈور و پتنگوں سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مانیٹرنگ و سرویلنس مزید بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک کھیل اور کاروبار میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے جان لیوا نقصانات بارے آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو مزید متحرک کریں جبکہ دھاتی ڈور کی تیاری ، فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر