گلگت بلتستان؛ پاک فوج نے 65 سالہ بیمار شخص کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کرلیا
اسلام آباد: گلگت بلتستان میں پاک فوج نے 65 سالہ بیمار شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا۔
پاک فوج نے گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نور محمد نامی 65 سالہ بیمار شخص کو قمری سے منی مرگ منتقل کر دیا۔
نور محمد فالج کے مریض ہیں جو سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے علاج کی سہولت سے محروم تھے، اس وقت نور محمد کا علاج منی مرگ آرمی میڈکل کیمپ میں جاری ہے، جلد ہی نور محمد کو گلگت بلتستان کے اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔
اس موقع پر کٹھن ایویکوایشن مشن کی کامیابی پر زیر علاج مریض کے اہل خانہ نے پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور فوج کی بے لوث قربانیوں کو خوب سراہا۔
شہری عبدالرشید کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے جب ہمارے مریض کو اٹیک ہوا تو منی مرگ اسپتال جانے کے تمام راستے بند تھے، ہم نے پاک فوج سے رابطہ کیا تو انہوں نے بروقت ہمارے مریض کو اسپتال پہنچایا، ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر لمحہ ہمارا ساتھ دیا اور اس مشکل وقت میں مدد کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
