Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھرپر کام کےدوران آپ کالیپ ٹاپ ہیک ہوسکتاہے

Now Reading:

گھرپر کام کےدوران آپ کالیپ ٹاپ ہیک ہوسکتاہے
سائبر حملہ

 دنیا بھر میں  کوروناوائرس کےخطرےکے پیش ِ نظرکئی دفاترنےاپنے ملازمین  کوگھر سےکام کرنےکی ہدایت  کی ہے۔ تاہم اب ان ملازمین کوکام کےدوران سائبرحملوں کاخدشہ بڑھ گیاہے۔

سائبرسیکیورٹی سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز اس صورتِ حال سے فائدہ اُٹھا کرکمپنیوں کےڈیٹا میں مداخلت کی کوشش کر رہے ہیں۔

 غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق  ٹیکنالوجی کمپنیوں کوملازمین کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نیٹ ورکنگ کی بڑی کمپنی ‘سیسکو انٹرنیشنل’ کو موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد میں 10 گنا تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ان میں بہت سے ایسے افراد ہیں جن کے لیے یہ ایک نیا تجربہ ہے۔ لہذٰا اُن کو سائبر سیکیورٹی کا چیلنج درپیش ہے۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق   ان افراد کو گھر سے کام کرنے کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگے اور اس دوران وہ غلطیاں بھی کریں گے۔ جس سے سائبر جرائم کرنے والے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔

لیکن اس سے یہ بھی خدشہ ہے کہ سائبر جرائم کرنے والے جعل سازی کے ذریعے لوگوں کے پاس ورڈز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 ماہرین   نے یہ  خدشہ  بھی  ظاہر کیاہےکہ سائبرجرائم کرنےوالے وائرس زدہ سافٹ ویئرز اورجعلی انتباہ پرمبنی پیغامات پھیلا کر لوگوں میں افراتفری پھیلانے کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔

امریکہ میں سائبر سیکیورٹی حکام نے کمپنیوں کو ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ جس میں سیکیورٹی نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی نیشنل سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے بھی گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کے لیے چھ صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کردیا  ہے۔

البتہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس صورتِ حال سے فائدہ اُٹھانے کے لیے سائبر جرائم کرنے والے عناصر بھی متحرک ہیں۔ وہ کوشش کریں گے کہ گھروں سے کام کرنے والے ملازمین کے ذریعے بڑی کمپنیوں تک سائبر رسائی حاصل کر سکیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر