
این اے 148ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 17 اپریل سے 19 اپریل تک جمع کرائی جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 22 اپریل تک کی جائے گی، اپیلیٹ ٹریبیونلز 26 اپریل تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر فیصلے دیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اپریل کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 29 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 148 ملتان کی نشست پر یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ پی بی 09 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News