Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستی روٹی کا معاملہ، تندور مالکان اور حکومت کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا

Now Reading:

سستی روٹی کا معاملہ، تندور مالکان اور حکومت کے مابین تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا

تندور مالکان اور حکومت کے مابین سستی روٹی اور نان کی دستیابی کے معاملے پر تنازعہ شدت اختیار کرنے لگا۔

عوام کو سستی روٹی کی فراہمی کے لئے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے چھاپے شروع کر دئیے، مہنگی روٹی اور نان بیچنے پر 14 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

بلال یاسین نے روٹی نان کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے شادمان اور مسلم ٹاؤن کے علاقے کا دورہ کیا۔

وزیر خوراک پنجاب نے مہنگی روٹی بیچنے پر وحدت روڈ پر 2 پوائینٹس سیل کر دیے۔

ان کا کہنا ہے کہ عادی مجرمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوائیں گے، انتظامیہ دفاتر سے نکلے اور عوامی ریلیف کیلئے فیلڈ میں موثر کردار ادا کرے، نئی قیمتیں تمام اعداد و شمار دیکھنے کے بعد نوٹیفائی کی گئیں، کسی کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement

 بلال یاسین نے کہاکہ لاہور میں روٹی 16 روپے، نان 20 روپے میں یقینی بنا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ تمام بازاروں میں پرائس لسٹ آویزاں کروائیں، آٹے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوئی، اس کے ثمرات نچلی سطح تک لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی کی، درست قیمت کیساتھ روٹی اور نان کا وزن بھی پورا کروا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر