Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی

Now Reading:

پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی
پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی

پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 18 سے 21 اپریل تک پنجاب بھر میں تیز بارش کے امکانات ہیں جب کہ طوفانی بارشوں آسمانی بجلی کی گرج چمک اور تیز ہواؤں کی موسمی پیش گوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا ہے، محکمہ صحت آب پاشی  تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے، نشیبی علاقوں میں بسنے والوں کو اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہوگا جب کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے کناروں پر بسنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

عرفان علی کاٹھیا کہتے ہیں کہ پانی کے بہاؤ کو ممکن بنا کر جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکتا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ کوتاہی یا غیر ذمہ داری ہرگز برداشت نہیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

ڈی جی نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر اپنا کر طوفانی بارشوں میں نقصان سے بچا جاسکتا ہے، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو آئندہ موسمی شدہ بارے آگاہی بھی دی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ادارے اور پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن  چوبیس گھنٹے عوام کےلئے موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم کی ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کے راستے میں رکاوٹوں کو فی الفور ہٹایا جائے۔

ریلیف کمشنر کا کہنا تھا کہ ریسکیو ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لئے تیار ہیں جب کہ تمام ادارے مل کر باہمی تعاون سے ہی قدرتی آفات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا
بیٹے نے شر پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، والد شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی
مسلم لیگ ن کے دوبڑے ناموں کی جانب سے جلد نئی پارٹی بنانے کا اعلان متوقع
وفاقی وزیر مذہبی امور حج آپریشن کا جائزہ لینے مدینہ منورہ پہنچ گئے
ایس ای سی پی کی ڈیجیٹلائزیشن دوسرے مرحلے میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر