بلوچستان میں آسمانی بجلی اورچھتیں گرنےکے واقعات میں8 افراد جاں بحق
بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی اورچھتیں گرنے کی وجہ سے اب تک صوبے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے کے واقعات میں صوبہ بھرمیں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نقصانات کی ابتدائی رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارش و سیلابی پانی کی وجہ سے 40 کے لگ بھگ گھروں کو نقصان پہنچا، 92 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اورمتاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے، متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کیلئے سروے جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
