Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

Now Reading:

چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ
چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

چین میں پھولوں سے ہیرا تیار کرنے کا کامیاب تجربہ

یہ حیرت انگیز خبر چین سے آئی ہے جہاں چینی سائنسدانوں نے پیونی پھولوں سے دنیا کا پہلا ہیرا تیار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پیونی ایک خوبصورت پھول ہے جو کسی حد تک گلاب کے پھول سے مشابہت رکھتا ہے اسی وجہ سے اسے گلاب کا متبادل کہا جاتا ہے۔ اس پھول کو چین اور جاپان میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

 دوسرے سرخ پھولوں کی طرح، سرخ پیونی پھول بھی محبت کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ  چینی ثقافت میں، سرخ رنگ خوشی اور قسمت کی علامت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے چین کے سائنسدانوں نے اس پھول کو خشک کر کے اس کے کاربن سے یہ شاہکار تیا کیا ہے۔

واضح یہ ہیرا 3 قیراط کا ہے جسے چینی سائنسدانوں نے خصوصی طور پر سرخ رنگ پیونی سے حاصل کردہ کاربن بنایا ہے۔ اور گزشتہ روز چین کے صوبہ ہینان کے شہر لوئیانگ میں اس کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

چین میں مصنوعی ہیرے کی تیاری میں مہارت رکھنے والی لویانگ ٹائم پرومس کمپنی کو اس ہیرے کی تیاری کے لیے لویانگ نیشنل پیونی گارڈن نے یہ پیونی پھول گزشتہ ماہ فراہم کیے جس میں 50 سال پرانے پھول بھی شامل تھے۔

Advertisement

اگرچہ پیونی سے حاصل کردہ کاربن عناصر کو ہیروں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کافی پیچیدہ ہے، لیکن چینی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف ذرائع سے کاربن عناصر جیسے بال، ہڈیاں اور یہاں تک کہ پھول سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پھر انہیں خاص طور پر ڈیزائن کردہ ڈیوائس میں ڈالا جاتا ہے جہاں ان کے درمیان موجود کیمیکل بانڈنگ ٹوٹ جاتی ہے، پھر، ان عناصر کو ہیرے کے ڈھانچے میں دوبارہ ملایا جاتا ہے آخر کار، ہائیڈرو کاربن کو ایک طاقتور ری ایکٹر میں ڈال کر  زیادہ گرمی اور دباؤ ڈالا جاتا ہے، اس طرح وہ انہیں ہیروں میں بدل دیتا ہے۔

اس خوبصورت گلابی ہیرے کی قیمت 300,000 یوآن ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی انوکھی طلاق، بچے کا نام علحیدگی کا سبب بن گیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر