یہ حیرت انگیز خبر چین سے آئی ہے جہاں چینی سائنسدانوں نے پیونی پھولوں سے دنیا کا پہلا ہیرا تیار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پیونی ایک خوبصورت پھول ہے جو کسی حد تک گلاب کے پھول سے مشابہت رکھتا ہے اسی وجہ سے اسے گلاب کا متبادل کہا جاتا ہے۔ اس پھول کو چین اور جاپان میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔
دوسرے سرخ پھولوں کی طرح، سرخ پیونی پھول بھی محبت کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ چینی ثقافت میں، سرخ رنگ خوشی اور قسمت کی علامت سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے چین کے سائنسدانوں نے اس پھول کو خشک کر کے اس کے کاربن سے یہ شاہکار تیا کیا ہے۔
واضح یہ ہیرا 3 قیراط کا ہے جسے چینی سائنسدانوں نے خصوصی طور پر سرخ رنگ پیونی سے حاصل کردہ کاربن بنایا ہے۔ اور گزشتہ روز چین کے صوبہ ہینان کے شہر لوئیانگ میں اس کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔
چین میں مصنوعی ہیرے کی تیاری میں مہارت رکھنے والی لویانگ ٹائم پرومس کمپنی کو اس ہیرے کی تیاری کے لیے لویانگ نیشنل پیونی گارڈن نے یہ پیونی پھول گزشتہ ماہ فراہم کیے جس میں 50 سال پرانے پھول بھی شامل تھے۔
اگرچہ پیونی سے حاصل کردہ کاربن عناصر کو ہیروں میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کافی پیچیدہ ہے، لیکن چینی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف ذرائع سے کاربن عناصر جیسے بال، ہڈیاں اور یہاں تک کہ پھول سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پھر انہیں خاص طور پر ڈیزائن کردہ ڈیوائس میں ڈالا جاتا ہے جہاں ان کے درمیان موجود کیمیکل بانڈنگ ٹوٹ جاتی ہے، پھر، ان عناصر کو ہیرے کے ڈھانچے میں دوبارہ ملایا جاتا ہے آخر کار، ہائیڈرو کاربن کو ایک طاقتور ری ایکٹر میں ڈال کر زیادہ گرمی اور دباؤ ڈالا جاتا ہے، اس طرح وہ انہیں ہیروں میں بدل دیتا ہے۔
اس خوبصورت گلابی ہیرے کی قیمت 300,000 یوآن ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News