خیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،11 دہشت گرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسزکی ڈی آئی خان اورشمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دورن 11 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ڈیرہ ا سماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف ہونے والی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے جانے والے دہشت گرد فورسز کے ساتھ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
مقامی آبادیوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
