
دنیابھرکواپنی لپیٹ میں لینے والی عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کی تقریباً 5 لاکھ سے ذائدعوام کو اپنی لپیٹ میں لئے لیا ہے۔ برطانیہ کے شہزادے چارلس کے بعد اب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹے میں مجھےکورونا سےمتعلق علامات محسوس ہوئی تھیں ۔ جس پرمیں نے ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اسے شکست دیں گے۔ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں ۔ وزیراعظم جانسن کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کانفرنس کے زریعے حکومتی ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں گا ۔ اس سے قبل برطانوی شاہی خاندان کےاہم فرد شہزادہ چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور اس وقت وہ قرنطینہ اختیار کرچکے ہیں۔
Over the last 24 hours I have developed mild symptoms and tested positive for coronavirus.
I am now self-isolating, but I will continue to lead the government’s response via video-conference as we fight this virus.
Together we will beat this. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/9Te6aFP0Ri
Advertisement— Boris Johnson #StayAlert (@BorisJohnson) March 27, 2020
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement