Advertisement
Advertisement
Advertisement

مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع

Now Reading:

مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع
مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع

مارگلہ ٹریلز پر سیکیورٹی کا نیا نظام شروع

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا جب کہ اس موقع پر انہوں نے فرینڈز آف پولیس سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے موٹر سائیکل اور گھڑ سوار یونٹ کا معائنہ کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ٹریلز پیٹرول یونٹ کے پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں محنت سے فرائض ادا کرنے کی تلقین کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 60 پولیس افسران پر مشتمل فورس مارگلہ ٹریلز پر گشت کرے گی جب کہ یہ مارگلہ پیٹرول یونٹ مارگلہ ٹریلز پر لوگوں کی حفاظت کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یونٹ فٹ پیٹرول، موٹرسائیکل پیٹرول اور گھڑ سوار پیٹرول پر مشتمل ہے، مارگلہ ٹریلز یونٹ کی تشکیل کا مقصد ٹریلز پر آنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

محسن نقوی نے بتایا کہ اگر کوئی شہری راستہ بھول جاتا ہے یا کوئی ایمرجنسی ہوجاتی ہے تو یہ افسران فوری مدد کے لئے پہنچیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مارگلہ ٹریلز کے علاقے میں موبائل سگنل کا مسئلہ حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل ٹاور لگانے کا جائزہ لیا جائے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے مارگلہ پیٹرول یونٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فٹ پیٹرول میں 10 پولیس افسران شامل ہیں جو مکمل حفاظتی کٹ کے ساتھ ٹریلز پر پیدل گشت کریں گے۔

بریفنگ میں بتایا کہ موٹرسائیکل یونٹ 06 موٹرسائیکلز اور 16 افسران پر مشتمل ہے جب کہ گھڑ سوار 8 گھوڑوں پر ٹریلز پر گشت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر