Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کی جان بچانے کا وقت ہے نہ کہ  سیاست کا ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

قوم کی جان بچانے کا وقت ہے نہ کہ  سیاست کا ، مریم اورنگزیب
صحت عامہ

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ عمران صاحب یہ قوم کی جان بچانے کا وقت ہے، سیاست کا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب حالات کی سنگینی، شدت اور سنجیدگی کو سمجھیں، عوام جس مشکل میں ہے اُس کو سمجھیں اور سیاست بعد میں کریں۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ عمران صاحب قوم کورونا ، کورونا کررہی ہے، آپ کا رونا ہی ختم نہیں ہورہا، جب تک آپ کے دماغ سے سیاسی انتقام کا وائرس نہیں نکلے گا آپ کوروناوائرس کا مقابلہ کیسے کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے  یہ بھی کہا کہ عمران صاحب سرحدوں پر کورونا کی اسکریننگ کا بندوبست کر نہیں سکے اور سیاست پر زور دے رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب  نے عمران خان پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب تفتان سرحد پر زائرین کے ساتھ جو بھیڑ بکریوں والا سلوک ہوا اُس کا جواب دیں۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل

مسلم لیگ ن کی ترجمان  کا کہنا  تھا کہ اپنی بدترین ناکامیوں کا ملبہ نوازشریف اور شہبازشریف پر ڈالنے سے کام نہیں چلے گاجبکہ عمران صاحب نوازشریف اور شہبازشریف کے بنائے اسپتالوں اور منصوبوں پر آپ اپنےنام کی تختیاں لگا رہےہیں۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا  کہ عمران صاحب نوازشریف، شہبازشریف کے ہر ضلع اور شہر میں بنائے اسپتال آپ سےمینج نہیں ہورہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب  کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے الحمداللّٰہ بالخصوص پنجاب کے ہر ضلع، شہر میں اسپتال بنائے ہیں جبکہ خان صاحب پارلیمانی میٹنگ سے اس دن نہ بھاگتے اور پوچھ لیتے کہ کتنے اسپتال بنائے، تو آپ کو جواب مل جاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آرکی تاجردوست اسکیم ناکام ہوگئی، دکانداروں کی رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر
ججزخط سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت 7 مئی تک ملتوی
پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ، مریم نواز کیخلاف درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی
شادی تقریبات سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
کراچی میں ٹریفک کے مسائل؛ مرتضیٰ وہاب کا وزیراعظم کے نام خط
پرویزالٰہی کی گرفتاری کا معاملہ؛ آئی جی اسلام آباد کو پیشی کے لیے حتمی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر