 
                                                                              وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 36 ہزار سے زائد مسلمان فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین میں شہید ہونےوالوں میں ہزاروں بچےاور خواتین شامل ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین میں بدترین حملے ہو رہے ہیں اور ہزاروں گھر مسمار کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کےفیصلوں کوپامال کیاجارہاہے، 8 ماہ بعد بھی اسرائیل کی خون بہانے کی پیاس ختم نہیں ہوئی ہے او خون کی ہولی اب بھی کھیلی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت اسرائیل کو بدترین ظلم سے باز نہیں رکھ سکی میں عالم اسلام کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اسرائیل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔
اوآئی سی میں مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پرعالم اسلام کا مشکور ہوں، سعودی عرب، یواےای اور قطر سمیت دیگر ممالک آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ اسپین،ناروے اور آئرلینڈ نے بھی فلسطین کی آزاد حکومت کے قیام کی تائید کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کا اقدام اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہے، میں نے ناروے اور آئرلینڈ کے وزیراعظم کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، یقین ہے دیگر یورپی ممالک بھی فلسطین کیلئے آواز اٹھائیں گے، اس سے دیگر ممالک کو حوصلہ ملے گا مزید اور یورپی ممالک کے ساتھ آواز ملائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دعا ہےغزہ اور رفح میں جاری بدترین ظلم کا خاتمہ ہو، فلسطینی اور کشمیری عوام کے حقوق کیلئےعالمی طاقتیں کردارادا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 