Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیامیں “کورونا”پھیلانےوالی خاتون کون؟

Now Reading:

دنیامیں “کورونا”پھیلانےوالی خاتون کون؟
چینی خاتون

  کیا آپ جانتےہیں کہ دنیامیں سب سےپہلےکوروناوائرس کسےہواتھا؟

چینی حکومت کی جانب سےحال ہی میں ایک دستاویزلیک ہوئی ہےجس میں چین کی پہلی متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہرکی گئی ہے ۔

چینی حکومت کی طرف سے تیارکردہ ایک دستاویزمیں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیابھرمیں تباہی پھیلانے والی کورونا بیماری کاپہلاشکار ہونے والی ایک کیکڑافروخت چینی خاتون تھی ۔

امریکی اخبارمیں شائع انٹرویوکےمطابق  57 سالہ کیکڑےفروش خاتون میں 10 دسمبر 2019ء کواس میں بیماری کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں۔ اس وقت وہ ووہان شہرکے’ہوان’ بازار میں اپنی دکان پرکیکڑےفروخت کرتی تھی۔

وہاں سے یہ متعدد موذی مرض بازار کے کئی دوسرے دکانداروں اور گاہکوں میں پھیلا اور پوری  دنیا کو اپنی  لپیٹ میں  لئے لیا ۔

Advertisement

کیکڑے فروش پہلی کورونا مریضہ کی شناخت ‘وی ویکسیان کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے کورونا کی بیماری کے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ،اب وہ تندرست ہوچکی ہے۔

متاثرہ پہلی خاتون کاکہناتھاکہ اسےاکثرسردیوں میں نزلہ زکام ہوتا تھا۔ شروع میں اس نے بخاراورنزلہ زکام کومعمول کی بیماری سمجھااوردوائی لےکرکام اپنا کام جاری رکھامگرایک دن وہ اچانک ہوش کھوبیٹھی۔

رپورٹ کےمطابق خاتون نے چینی رسالہ کوبتایاکہ شروع میں مجھے تھکن سی محسوس ہونے لگی لیکن یہ تھکاوٹ پچھلے سالوں کی تھکاوٹ کی طرح نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہر موسم سرما میں میں ہمیشہ فلو ہوتا ہے لہذا میں نے سوچا کہ یہ فلو تھا۔

لیکن اس عجیب فلوکےایک ہفتے بعدوی اسپتال منتقل ہوئیں ۔ وی کویہ بیماری 10 دسمبرکو لگی مگر اسے علاج کے لیے دسمبر کے آخری دو ہفتوں کے دوران کیا گیا۔ اس عرصے میں یہ موذی مرض سیکڑوں لوگوں میں پھیل چکا تھا۔

رپورٹ کےمطابق  اس کےآس پاس کام کرنےوالوں کےعلاوہ ان کی ایک بیٹی ، اس کی بھانجی اور اس کے شوہر کورونا کا کا شکار ہو گئے۔ اس کا کہنا تھا کہ ممکن یہ وائرس اسے مارکیٹ کے ایک مشترکہ ٹوائلٹ سے لگا ہو۔

وی صحت یاب ہوچکی ہے۔ اسے جنوری میں اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب چینی محققین درست مقام اور وائرس کے ظاہر ہونے کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چینی حکام  کا خیال ہے کہ ووہان مارکیٹ میں جانوروں اور ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے ایک شخص سے دوسرے انسان تک پھیلنے سے پہلے ہی ان سے ایک وائرس ہوا لیکن مارکیٹ میں پرندے ، خرگوش ، ، مینڈک اور یہاں تک کہ سانپ بھی فروخت ہوتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ وائرس ان جانوروں کےذریعے انسانوں تک منتقل ہوا ہو۔

واضح  رہےکہ عالمی  وبا  کوروناسے اب تک   5 لاکھ  افراد متاثر  جبکہ 25  ہزار سے  زائد افراد ہلا ک ہوگئے  ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر