Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل؛ اعظم خان میچ سے آؤٹ

Now Reading:

بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل؛ اعظم خان میچ سے آؤٹ

بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل؛ اعظم خان میچ سے آؤٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کو آج بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل کر لیے گئے ہیں، جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہو گئے جبکہ ان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اعظم خان کو نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی، اعظم خان پریکٹس سیشن کے دوران تنہا کھڑے رہے، کپتان بابراعظم اور کوچ گیری کرسٹن کا اعظم خان پراعتماد نہ رہا۔

واضح رہے کہ نویں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز اور 2 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاک بھارت ٹیمیں نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے ٹکرائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
ایشیا کپ 2025: پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر