پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مرتضی وہاب نے شرکت کی جب کہ سعید غنی اور حارث گزدر وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں مستحق افراد کی نشان دہی اور ان تک رسائی کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کا عمل طویل ہونے کی صورت میں سندھ حکومت کے پاس مکمل منصوبہ بندی ہونا چاہیے، سندھ حکومت ایک ایک مستحق کے گھر پہنچے، سندھ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے، مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا
بلاول نے کہا کہ مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے مشاورت کرکے مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز کورونا ایمرجنسی سینٹرز اور اسپتالوں میں بہترین کام کررہے ہیں، سندھ میں کورونا سے مشتبہ افراد کی زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کا عمل جاری رکھا جائے، میرے نزدیک سب سے اہم اپنے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
