
آج کہاں ہوگی بارش اور کہاں سورج قہر ڈھائے گا؟
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا، تاہم مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 20 اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات میں چترال، شانگلہ، کوہستان اور بٹگرام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اضلاع میں بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشکجبکہ بعد از دوپہر جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سندھ صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، بعداز دوپہر وسطی و جنوبی اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کشمیر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News