سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو8ماہ بعد ہوش آگیا، غزہ میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد منظور کرلی گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری میں 14 ووٹ آئے جبکہ ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔
سلامتی کونسل میں ووٹنگ کے دوران روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ منظوری سے پہلے امریکہ اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے درمیان قرارداد کے مسودے پر 6 روز تک بات چیت ہوئی جس کے بعد امریکہ نے قرارداد کو حتمی شکل دی۔
جنگ بندی کی اس تجویز کا مسودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے منظور کیا تھا۔
قرارداد کے مطابق اسرائیل نے یہ تجویز منظور کر لی ہے اور حماس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھی یہ قرارداد منظور کر لے اور دونوں فریق بغیر کسی تاخیر کے قرارداد پر عمل کریں۔
قرارداد کے مطابق دونوں متحارب فریق بات چیت کریں گے اور اس دوران جنگ بندی جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز تین حصوں پر مشتمل ہے، پہلا مرحلہ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ قلیل مدتی جنگ بندی سے متعلق ہے۔
دوسرے مرحلے میں دشمنی کے مستقل خاتمے کے ساتھ ساتھ غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔
تیسرا مرحلہ انکلیو کے طویل المدتی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور یہ تباہ حال غزہ کے لیے ایک کثیر سالہ تعمیر نو کا منصوبہ شروع کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
